فرانس کے صدر کی روم آمد، گرجا گھر کے سامنے دھماکا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:34

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)اٹلی کے دارالحکومت روم میں اس وقت بم دھماکہ ہو گیا جب فرانس کے صدر فرانسوا اولاند روم کے دورہ پر پہنچنے والے تھے۔ یہ بم دھماکہ فرانس کے بنائے ہوئے گرجا گھر سے متصل تاہم گرجا گھ کے باہر ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ چرچ کے نزدیک یہ دھماکہ دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں گرجا گھر کے قریب پارک کی گئی تین گاڑیاں اور قریبی عمارت کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ویٹی کن سٹی کیلیے فرانس کے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ وکالو ڈیلا کمپانا میں ہوا ہے۔پولیس حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ دھماکہ کس گروہ نے کیا ہے اور اس کے مقاصد کیا تھے؟ اس پہلو کو بھی تحقیقات میں مد نظر رکھا جا رہا ہے کہ اس دھماکے کا تعلق فرانسیسی صدر کے دورہ کے ساتھ ہے یا مقاصد کچھ اور تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے شدت پسند عیسائی فرانس اور دیگر یورپی ملکوں میں بعض معاملات پر سخت ناپسندیدگی کا رجحان رکھتے ہیں۔واضح رہے پاپائے روم نے جمعہ کی شام فرانس کے صدر کا پہلی ملاقات کے موقع پر خیر مقدم کرنا تھا۔ ملاقات میں پاپائے روم کی طرف سے فرانس میں مردوں کی مردوں سے شادیوں کے معاملے اور اسقاط حمل کے ایشو پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔