نادرااہم اورحساس ادارہ ہے ،مختلف حکومتوں نے اربوں روپے خرچ کرکے اسے کھڑاکیا، چوہدری نثار علی خان،چیئرمین کی تعیناتی ہمیشہ سیاسی بنیاددوں پرہوتی رہی ،جس سے اس کے ڈسپلن کافقدان پیداہوتاہے ، وزیرداخلہ کی نادراکے دورہ پرموقع پرگفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ نادرااہم اورحساس ادارہ ہے ،2008ء سے پاکستان کی مختلف حکومتوں نے اس ادارے پراربوں روپے خرچ کرکے اسے کھڑاکیالیکن چیئرمین کی تعیناتی ہمیشہ سیاسی بنیادوں پرہوتی رہی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نادراہیڈکوارٹرکے دورہ کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ نادرااتھارٹی اہم اورحساس ادارہ ہے ،2008ء سے پاکستان کی مختلف حکومتوں نے اس ادارے پراربوں روپے خرچ کرکے اسے کھڑاکیا،لیکن چیئرمین کی تعیناتی ہمیشہ سیاسیبنیادوں ہوتی رہی جس سے اس میں ڈسپلن کافقدان پیداہوتارہا۔

انہوں نے کہاکہ نادراوزارت داخلہ کاماتحت ادارہ ہے اوراس پرملکی قوانین لاگوہوتے ہیں ،کارکردگی کے لحاظ سے اب بھی یہ ادارہ بہت پیچھے ہے کیونکہ ن لیگ کی حکومت سنبھالنے کے بعدیہاں پرکوئی سینئرآفیسرڈیوٹی پرموجودنہیں پایاگیاجوکہ ہزاروں اورلاکھوں کے حساب سے قومی خزانے سے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ،سب سے پہلے وہ ڈسپلن کواپنے پیشہ وارانہ امورکاحصہ بنائیں کیونکہ یہ معمولی ادارہ نہیں بلکہ حساس محکمہ ہے جس کوآگے لے جانے میں تمام سینئرافسران اپناکرداراداکریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگی اب تک چارچیئرمین اس ادارے میں رہ چکے ہیں مگروہ سب کے سب سیاسی بنیادوں پرلئے گئے تھے ،سابقہ چیئرمینوں کی تنخواہیں 6لاکھ سے بڑھاکر21لاکھ تک لے جائی گئیں اورعوام کے پیسے کاان کی تنخواہوں پربے دریغ استعمال کیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نادراکے تمام معاملات لورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری کے بغیرغیرقانونی طورپرچلائے جارہے تھے ۔

پانچ رکنی بورڈتشکیل دیاگیاجوچیئرمین کی تعیناتی اورادارہ کی کارکردگی کوبہتربنانے میں اپناکرداراداکریگا۔چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھاکہ جہاں ڈائریکٹرجنرلز(ڈی جیز)کی ضرورت ہوگی لگائیں گے مگریہ ادارے ڈی جیزسے نہیں بلکہ کارکردگی افسران کی فرض شناسی پرچلتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2008ء سے اب تک اس ادارے میں800ملازمین کاذکرہمیشہ سنامگریہاں آکرعلم ہواکہ 1700سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں اورادارے کا71فیصدبجٹ تنخواہیں ضائع ہوجاتی ہیں ان کاکہناتھاکہ اب تک اس ادارے میں ہزاروں بھرتیاں کی گئیں لیکن اخبارمیں کوئی اشتہارنہیں دیاگیااورچوری چھپے سیاسی بنیادوں پرملازمین کی بھرتی کاسلسلہ جاری رہاجوپوری دنیامیں کہیں بھی قابل قبول نہیں کہ بغیرکسی اشتہارکے سرکاری ادارے میں ملازمین کوبھرتی کرلیاجائے ۔

چوہدری نثارکاکہناتھاکہ نئے چیئرمین نادراکی تعیناتی کااشتہاراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھیج دیاگیاہے اورنئے چیئرمین کاانتخاب نادراکاپانچ رکنی بورڈکریگا۔بیرون ملک نادراملازمین کی پوسٹنگ کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ یہ پوسٹنگ اوپن میرٹ کی بنیادپرہوگی ،جن ملازمین کے بیرون ملک پانچ سال تعیناتی کا عرصہ ہوچکاان کاریکارڈدیکھاجائے گااوراس کی جگہ نئے ملازمین کوبھیجاجائے گااس کے لئے سپیشل ٹیسٹ لیاجائیگاجوکہ حکومت کی مداخلت کے بغیرپانچ رکنی بورڈہی کریگا۔انہوں نے کہاکہ تمام نادراملازمین کوہدایات جاری کیں کہ دومہینوں میں اپناریکارڈدرست کرلیں اگرچھوٹے مسئلے یہاں ہوتے رہے توان کودرست کرناوزارت داخلہ کے فرائض میں شامل ہے