منگچر،بدرنگ کے مقام پر چارلاشیں برآمد

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:31

منگچر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)منگچربدرنگ کے مقام پر چارلاشیں برآمد کرلی گئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا ذرائع کے مطابق منگچربدرنگ کے ایریامیں لیویزذرائع نے دوخواتین سمیت چارافرادکی لاشیں برآمد کرلیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا نعشوں کو قلات سول ہسپتال منتقل کردیا گیا قتل ہونے والوں میں جمعہ خان ،نصراللہ،مسماة (ز)،مسماة (ش) بتائے جاتے ہیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدتفتیش کی جارہی ہے ۔