کراچی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر مجیب الرحمن جاں بحق

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)کراچی کے علاقے بنارس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر مجیب الرحمٰن جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کراچی کے علاقے بنارس میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر مجیب الرحمٰن اپنے گھر سے جونہی گاڑی پر باہر نکلے تو گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے مجیب الرحمٰن کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کے پولیس کی بھاری نفری نے مجیب الرحمٰن کی گاڑی کو قبضے میں لیکر شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا

متعلقہ عنوان :