جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہیے، یورپی یونین

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اصرار کیا ہے کہ اب اس افریقی ملک میں خونریزی بند ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے خارجہ امور کی خاتون سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اطراف کو چاہیے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس فائر بندی معاہدے پر فورا عمل درآمد شروع کریں۔ امریکا نے جنوبی سوڈان میں فائر بندی معاہدے کو وہاں قیام امن کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنوبی سوڈان میں پائیدار امن کے لیے کوششیں ضروری ہیں۔