ملک میں ٹریفک کے چار المناک حادثات، ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 25 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، سرگودھا حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ‘سکھر کی سبزی منڈی میں ٹریفک حادثے میں 10افراد جاں بحق ،مانسہرہ میں گاندھیاں کے قریب کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد ، چکوال میں ایک مسافر وین میں آگ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، صدر ‘وزیر اعظم کا مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمیوں کی ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 8 جون 2014 07:20

سرگودھا ،چکوال ، مانسہرہ، سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء ) ملک کے پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقو ں میں ٹریفک کے چار حادثات میں 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔سرگودھا حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ سکھر کی سبزی منڈی میں ٹریفک حادثے میں 10افراد جاں بحق ہو گئے۔مانسہرہ میں گاندھیاں کے قریب کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ چکوال میں ایک مسافر وین میں آگ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔خبر رساں ادارے کو موصولہ رپورٹس کے مطابق سرگودھا میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر کوٹ مومن کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے‘ گاری کو کاٹ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو پانچ گھنٹے کی جدوجہد کی بعد نکالا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ویگو ڈالا نمبر 335 اسلام آباد این میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اچانک کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرالر نمبر 938 ٹی ٹی سی میں بری طرح دھنس گئی۔ ایس ایچ او کوٹ مومن قیصر گجر کے مطابق مرنے والوں میں دو جوڑے اور ایک بچی شامل ہے۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچ گھنٹے کے بعد کٹر سے گاڑی کو کاٹ کر اس میں سے مرنے اور زخمی ہونے والوں کو نکلا گیا۔ مرنے والوں میں میاں عامر شکور‘ امجد شکور‘ عبدالباسط‘ اسماء باسط اور ارفع جبکہ زخمیوں میں امن باسط اور فیضان باسط شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایک معروف تاجر خاندان سے ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سی آئی اے پولیس سرگودھا کے انچارج رانا خالد کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ دو زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ،

دوسرا حادثہ سکھر میں پیش آیا جہاں سبزی منڈی کے قریب ٹریلر اور مسافر وین میں تصادم سے دس افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر میں سبزی منڈی کے قریب ٹریلر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں یں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ریسکیو اداروں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں مسافر وین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔

تیسرا حادثہ مانسہرہ میں پیش آیا،جہاں گاندھیاں کے قریب کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور31زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں اور زخمیوں میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار مسافر راول پنڈی سے گلگت جارہے تھے۔ مانسہرہ میں گاندھیاں کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے کوسٹر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں پاک فوج کے ایک جوان سمیت 6افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پاک فوج کے 7جوان بھی شامل ہیں جو چھٹیاں گزار کر واپس سیاچن جا رہے تھے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ ، ایوب میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

چوتھا حادثہ چکوال میں پیش ایا جیاں ایک بدقسمت مسافر کو گیس سلنڈر کے پھٹنے سے اگ لگ گئی ریسکو ذرائع کے مطابق اگ لگنے سے دوخواتین سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے واقعے میں دس دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے محتلف حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اطہار کیا ہے اور لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کی روح کی ایثال ثواب کیلئے دعا ء مغفرت کی ہے ۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نے سپتال حکام کو مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :