نیب پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی مصطفی کمال قاضی کے خلاف تحقیقات کرے گا‘تین کیس نیب کو بھجوا دیئے گئے

اتوار 8 جون 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) پی ٹی وی کے سابق قائم مقام ایم ڈی قاضی مصطفیٰ کمال کی کرپشن نے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں غلط بیانی کرکے قائم مقام ایم ڈی بن گئے۔ قاضی نے اپنے من پسند افرد کو غیر قانونی ترقیاں اپ گریڈیسن ‘ ریڈیذیگنیشن اور مالی معاملات میں کروڑوں روپے کی خرد و برد کی۔

پی ٹی وی نے قاضی کے خلاف تین کیسز نیب کو بھجوا دیئے ہیں جن پر جلد ہی تحقیقات کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے موجودہ ایم ڈی محمد مالک نے ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں تمام شعبوں کا دس سال کا آڈٹ شروع ہوچکا ہے آڈٹ رپورٹ آنے کے بعد کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مصطفی کمال قاضی نے عدالت عالیہ کو بھی جو غلط بیانی کی ہے اس پر بھی کارروائی کا قوی امکان ہے قاضی ایک جونیئر افسر تھا جبکہ عدالت میں سینئر ظاہر کرکے قائم مقام ایم ڈی بن گیا یاد رہے کہ قاضی کے خلاف ایک تحقیقاتی ادارے نے بھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :