عبوری مدت ختم ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین مزید 4 ماہ کام کرنے کا موقع مل گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، عدالتی کارروائی کا بدستور سامنا رہے گا

اتوار 8 جون 2014 07:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) عبوری مدت ختم ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین مزید 4 ماہ کام کرنے کا موقع مل گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن کی کاپی گذشتہ شام پی سی بی کو موصول ہوگئی، البتہ عدالتی کارروائی بدستور ان کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں4 ماہ توسیع کیلیے سمری گذشتہ دنوں وزیر اعظم کو ارسال کی تھی، میڈیا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن گذشتہ روز پی سی بی کو موصول ہو گیا، اس کا باضابطہ اعلان ہفتے کو متوقع ہے،

وفاقی حکومت نے 10فروری کو ذکااشرف کی جگہ نجم سیٹھی کی زیرسربراہی عبوری مینجمنٹ قائم کی تھی، بعد میں سابق چیئرمین کی دوبارہ باری آئی تو سپریم کورٹ نے چند ہی روز بتا، نیا آئین بدستور سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم کی منظوری کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

کئی ایسوسی ایشنز کے انتخابات بھی اب تک نہیں ہو سکے،اسی لیے کمیٹی کو مزید چار ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے، اس دوران وہ تمام مسائل حل کر کے انتخابات کرا دے گی، البتہ عدالتی معاملات بدستور نجم سیٹھی کی راہ میں حائل ہوں گے،گذشتہ دنوں ملازمین کی جانب سے برطرفی کیخلاف کیس کی سماعت2ہفتے کیلیے ملتوی ہوئی تھی،اب 12 جون کو انعقاد ہونا ہے، عدالتی فیصلے سے ہی ان کے مستقبل کا حتمی فیصلہ ہو گا، اس کیس میں سابق چیئرمین ذکا اشرف کے فریق بننے کی درخواست بھی قبول کر لی گئی تھی، وہ اب بھی ہمت نہیں ہارے اور ایک بار پھر پی سی بی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :