جنوبی افریقہ، نئی اجرت کے معاملے پر معاہدہ، شوگرملز مزدوروں کی ہڑتال ختم

اتوار 8 جون 2014 07:33

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)جنوبی افریقہ کی شوگر کی صنعت کے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین نئی اجرت کے معاملے پر طے پانے والے معاہدے کے بعد اپنے کام پر واپس لوٹیں گے،یہ بات ان کی یونین اور مصالحت کاروں نے گزشتہ روز کہی۔فوڈ اینڈ الائیڈ ورکرز یونین(ایف اے ڈبلیو یو) کے جنرل سیکرٹری کاٹیشی ماسی مولا نے کہا کہ یونین اور ملازمین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے،5000سے زائد مزدوروں نے یونین کے مطابق 11روزہ ہڑتال میں حصہ لیا،جس سے پیداوار معطل ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

ماسی مولا نے اے ایف پی کوبتایا کہ ایک سال کے معاہدے کا مطلب ہے کہ کم سے کم اجرت والے مزدوروں کو اب 10فیصد زائد آمدن حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ پیر سے دوبارہ کام شروع کردیں گے۔مصالحت کیلئے قائم کمیشن جس نے کمپنیوں اور صنعتی اقدامات اٹھانے والوں کے درمیان مذاکرات کی قیادت کی،نے ہڑتال کے خاتمے کا خیرمقدم کیا۔علیحدہ سے مذاکرات میں دیگر معاملات بشمول ہفتہ میں کام 43گھنٹوں سے کم کرکے 40گھنٹوں تک کرنے کی درخواستوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :