اسلام آباد‘ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ‘ جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اتوار 8 جون 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہفتہ کے رو ز جیکب آباد میں درجہ ہرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرمی کی لہر مزید چند روز تک جاری رہے گی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ہفتہ کے روز سکھر‘ لاڑکانہ ‘ سبی‘ رحیم یار خان‘ تربت اور پنجاب کے میدانی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے ہفتہ کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں پچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو‘ سکھر‘ لاڑکانہ اور سبی میں 49 رحیم یار خان اور تربت میں 48 ‘ بہاولنگر اور ڈی جی خان میں 47 ‘ لاہور ‘ اوکاڑہ اور جہلم میں 48 ‘ حیدر آباد میں 44 ‘ پشاور میں 43 ‘ مظفر آباد میں 42 سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :