ماسکو ،کیف گیس معاہدے کے قریب پہنچ گئے ،یوکرائن بل اداکردے اس کی مدد نہیں روکیں گے،پیوٹن

اتوار 8 جون 2014 07:37

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)ماسکو اور کیف یوکرائن کو گیس فراہمی سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں،روسی صدر ولادمیرپیوٹن نے کہا کہ روس سابق سوویت ریاست کی مدد نہیں روکے گا،اگر وہ اپنے بل ادا کرے۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے فرانس،جہاں انہوں نے ڈی ڈے کی ساتویں برسی کی یادگاری تقریبات میں شرکت کی،سے روسی ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے یوکرائن کے نئے رہنما پیٹرو یورو شنکوف کے ساتھ گیس کی قیمتوں پر بات نہیں کی،تاہم میں جانتا ہوں کہ گینرپرام اور ان کے یوکرائنی ہم منصب ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :