حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی،ٹکراؤ کی بجائے مفاہمتی پالیسی اپنائے، گیلانی، عوام کو ریلیف سستی کاروں سے نہیں سستی بجلی و مہنگائی کی کمی سے ہوگا،سوات آپریشن کی سزاکے طور پر علی حیدرگیلانی کو اغواء کیا گیا، واشگاف الفاظ میں کہتاہوں ملک کیلئے قربانی دینے سے گریز کرینگے نہ کسی غیر جمہوری ہتھکنڈے کی حمایت کرینگے،سیاسی اتحاد جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن یہ اتحاد جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہونے چاہئیں ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو، 27 جون کو اسلام آباد میں آل پاکستان علماء مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان،اسلام بارود سے نہیں درود سے پھیلا، امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے، ”کسی کے مسلک کو چھیڑونہ اپنے کو چھوڑو“ کے فلسفے پر عمل کرناہوگا، پیر حمید الدین سیالوی اور پیر عطاء اللہ خان تونسوی کا کانفرنس سے خطاب
اتوار 8 جون 2014 07:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی،اداروں سے ٹکراؤ کی بجائے حکومت مفاہمتی پالیسی اپنائے، بجٹ عوام نہیں خواص کیلئے ہے، عوام کو ریلیف سستی کاروں سے نہیں سستی بجلی و مہنگائی کی کمی سے ہوگا، طالبا ن نے رابطہ کرکے کہاہے کہ سوات آپریشن کی سزاکے طور پر علی حیدرگیلانی کو اغواء کیا گیا، واشگاف الفاظ میں کہتاہوں ملک کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز کرینگے نہ ہی کسی غیر جمہوری ہتھکنڈے کی حمایت کرینگے ،دہشت گردی، بدامنی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مشائخ اپناکردار ادا کریں ،سیاسی اتحاد جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن یہ اتحاد جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہونے چاہئیں ۔
حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن ہے ،حکومت اداروں سے محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔(جاری ہے)
انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی مگر جمہوریت کی خاطر خاموش ہیں۔وہ ہفتہ کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں غلامان مصطفیٰﷺ کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف روحانی پیشوا پیر حمید الدین سیالوی اور پیر عطاء اللہ خان تونسوی نے 27 جون کو اسلام آباد میں آل پاکستان علماء مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بارود سے نہیں بلکہ درود سے پھیلا، امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے، ”کسی کے مسلک کو چھیڑونہ اپنے کو چھوڑو“ کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا، پاکستان بنایا تھا اسے ہم ہی بچائینگے۔
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ مشائخ عظام اورعلماء کرام کے کردار کے باعث پاکستان معرض وجود میں آیا، آج دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور بد امنی کے شکار ملک کو بھی مشائخ کے اسی کردار کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والے اس وقت پیچھے ہیں اس ملک میں پیران کرام کے ساتھ اب اہل بیت پر بھی حملے کئے جارہے ہیں جوکہ ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طالبان رہنما ابو یزید نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مجھے کہاکہ آپ کا بیٹا علی حیدر گیلانی ہماری تحویل میں ہے اور آپ کو سوات آپریشن کے حکم کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا لیکن میں واشگاف الفاظ میں کہتاہوں کہ ملک کی خاطر جو بھی قربانی دینا پڑی گریز نہیں کرینگے۔ تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف محمد حمید الدین سیالوی نے کہاکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے افسوس آج ہم فرقوں میں بٹ چکے ہیں اور یہ ملک کی بڑی بدقسمتی ہے۔ آج جن مصائب سے امت مسلمہ کو مسائل درپیش ہیں وہ صرف اور صرف دین سے دوری کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خود کش حملوں، دھماکوں سے اسلام نہیں پھیلا بلکہ اسلام کی روشنی حضور اکرم کے حسن سلوک سے پھیلی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک کو بچانے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا ۔ بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں تونسہ شریف کے سجادہ نشین پیر عطاء اللہ خان تونسوی عرف پیر پٹھان نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہودی و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست اور مخلص نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ اپنے کو چھوڑو کے فلسفے پر عمل کرنا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ میں مطالبہ کرتاہوں کہ امت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے اور اس کیلئے سب کے پاس جانے کیلئے تیار ہوں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد سلمان شاہ نے کہاکہ آج کل ایسے لوگوں نے اہل سنت والجماعت کا نام استعمال کرنا شروع کردیاہ جو اہل سنت سے واقف تک نہیں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور صحیح عقائد کی ترویج کرنا ہوگی اسلام بارود سے نہیں دورد سے پھیلا ، نام استعمال کرنیوالے پہلے اپنا کردار درست کریں تقریب سے خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی ، پروفیسر ساجد الرحمن، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیرامین الحسنات، مولانا اکبرحمیدی، مولانا بشیر سیالوی، حافظ نور احمد سیالوی، تنویر شاہی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی اتحاد جمہوریت کا حصہ ہیں ہمارے دور میں بھی اپوزیشن نے اتحاد بنائے لیکن سیاسی اتحاد جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن ہے ہم نے اپنے دور میں لاکھوں لوگوں کوروزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی جانب سے برطرف کئے گئے ملازمین کو بحال کرایا مگر افسوس آج پر سرکاری ملازمین کے لئے صورتحال اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی خاطر اعلیٰ عدالتوں کے سخت فیصلوں کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کیا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اداروں سے محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی مگر جمہوریت کی خاطر خاموش ہیں دھاندلی کی اس سے بدترین مثال کیا ہوگی کہ امیدواروں کو اغواء کرلیاگیا مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ طالبان نے مغویوں کے بدلے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مجھے پیغام دیاگیا کہ آپ کو سوات آپریشن کی سزا دی جارہی ہے ۔ ایک اور سوال پر یوسف گیلانی نے کہاکہ غیرجمہوری اقدام کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے جمہوریت کی خاطر جیلیں و صعوبتیں برداشت کیں ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے شہادت کا جام پیا اور عدالتوں کے سخت فیصلوں کا احترام کیا ۔انہوں نے ایک اور سوال پر کہاکہ بجٹ عوامی نہیں، خواص کا تھا ، عام آدمی کو کاریں سستی کرکے نہیں بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کرکے اور مہنگائی کو کم کرکے ریلیف فراہم کیا جائے مگر اس جانب حکومت کی کوئی توجہ نہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 8 جون 2014 کی مزید خبریں
-
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 1-24کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کوویٹرنز ہاکی ورلڈکپ سے باہر کر دیا گیا،ٹیم کو صرف 9کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل رہا،اسکواڈ مکمل نہ ہونے کے سبب ورلڈ کپ کی خوبصورتی متاثر ہوگی،ایونٹ ... مزید
-
عبوری مدت ختم ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو بطور چیئرمین مزید 4 ماہ کام کرنے کا موقع مل گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، عدالتی کارروائی کا بدستور سامنا رہے گا
-
بھارت،پندرہویں انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکرچیمپئن شپ کاموہالی میں آغاز،7 سے 13 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان، میزبان بھارت سمیت 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
-
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل میچزکے دوران باؤنڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی، کمیٹی نے کھلاڑیوں کے خراب رویے کی رپورٹ کرنے پرامپائرزکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں سختی برقراررکھنے، امپائرزکومشکوک ... مزید
-
ایشین گیمز سے قبل غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دینے کیلئے اختر رسول اور رانا مجاہد کی ایف آئی ایچ کے صدر لیاندرونگر سے ملاقات ،یہاں آنے کا مقصد پاکستان میں عالمی ہاکی کی بحالی کے لیے ایف ... مزید
-
ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا
-
ملک میں ٹریفک کے چار المناک حادثات، ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 25 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، سرگودھا حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ‘سکھر کی سبزی منڈی میں ٹریفک حادثے میں 10افراد جاں ... مزید
-
نرگس سیٹھی نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو موسم گرما کے دوران تمام عملہ کی ہفتہ اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عوامی شکایات کا ازالہ بھی کیا،وہ شکایات مرکز سے بالکل مطمئن ... مزید
-
حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی،ٹکراؤ کی بجائے مفاہمتی پالیسی اپنائے، گیلانی، عوام کو ریلیف سستی کاروں سے نہیں سستی بجلی و مہنگائی کی کمی سے ہوگا،سوات آپریشن کی سزاکے طور پر علی حیدرگیلانی ... مزید
-
کراچی،کورنگی کے نجی اسپتال میں بچوں کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ،بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی
-
نیب پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی مصطفی کمال قاضی کے خلاف تحقیقات کرے گا‘تین کیس نیب کو بھجوا دیئے گئے
-
اسلام آباد‘ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ‘ جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
-
میرے حلقے کے ہیڈ ماسٹر کی تنخواہ وفاقی وزیر کے برابر ہے‘ احسن اقبال،سرکاری سکولوں کے نتائج مایوس کن ہیں‘ کسی ملک کی ترقی کیلئے امن ضروری ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی
-
شیخ رشید نے میٹرو بس منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،منصوبہ بڑے پیمانے پر کرپشن پر مبنی ہے ، راولپنڈی کی مین شاہراہ کو کھاڑ دیا گیا ،تاجروں کے کاروبار تباہ ہوگیا ، عدالت نوٹس لے ، درخواست میں ... مزید
-
شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ نہ تھمنے کا سلسلہ جاری، مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت7 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، دو افراد زخمی ہوگئے ،منگھوپیر تھانے کی حدود میں رینجرز مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان ... مزید
-
نیب پنجاب نے صوبہ بھر میں 5 کروڑ روپے سے زائد کی بننے والی سکیموں میں مکمل تفصیل طلب کرلی
-
عراق،مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ، جھڑپ میں 3ہلاک ، درجنوں طلبہ اور اساتذہ یرغمال
-
مصر،اخوان المسلمون کے مزید 10 کارکنان کو سزائے موت
-
اب سعودی عرب میں سینما گھر کھلیں گے؟،سعودی سرمایہ کار نے مملکت میں سینما کے قیام کے لیے لائسنس کی درخواست دیدی
-
افغانستان‘ بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 افراد ہلاک‘ سینکڑوں زخمی اور بے گھر
-
گرمی اور بجلی کی بندش، بھارت میں احتجاج پھوٹ پڑا، بپھرے عوام نے سٹیشن کو آگ لگا دی،عملہ یرغمال بنا لیا
-
متحدہ عرب امارات میں شہریوں کے لیے فوجی خدمات لازمی قرار، 18 سے 30 سال کی عمر کے ہر اچھی صحت رکھنے والے مرد شہری کو لازمی فوجی خدمات انجام دینا ہوں گی،خواتین کے لیے فوجی خدمات کا معاملہ اختیاری ہو گا،فوجی ... مزید
-
برسلز،صیہونی عجائب گھر پر حملے کا ایک اورزخمی چل بسا،ہلاکتیں 4ہوگئیں
-
جنوبی افریقہ، نئی اجرت کے معاملے پر معاہدہ، شوگرملز مزدوروں کی ہڑتال ختم
-
ایس اینڈ پی کی طرف سے امریکہ کی قرضہ ریٹنگ برقرار
-
ماسکو ،کیف گیس معاہدے کے قریب پہنچ گئے ،یوکرائن بل اداکردے اس کی مدد نہیں روکیں گے،پیوٹن
-
سعودی عرب،تین عشروں بعد گرم ترین موسم میں رمضان کی آمد، مسلمانان عالم بالخصوص سعودی عرب کے باشندے تین عشروں کے بعد گرم ترین موسم میں روزے رکھیں گے
-
ترکی ،بچی کی پیدائش جرم بن گئی، دوسری بیٹی کی پیدائش پر نالاں خاوند نے بیوی کو برقی کرنٹ سے موت کی نیند سلا دیا
-
قوم کے جذبے اور جنون کو کوئی نہیں روک سکتا، ملک میں حقیقی جمہوریت آنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ، عمران خان ،بیگ کھول کر ووٹ تبدیل ہوتے رہے ، چیف جسٹس صاحب ہم سڑکوں پر نہیں آئیں تو کدھر جائیں ؟جلسے ... مزید
-
پاکستانی، افغانی عسکریت پسندوں کی جانب سے مہلک ہتھیار بنانے کا انکشاف ، مواد دبئی، ملائیشیا دیگر ممالک سے منگوایا جا رہا ہے
-
الطاف حسین دوبارہ جولائی میں برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہونگے،ضمانت کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگی، الطاف حسین،باطل کے سامنے ہر جگہ حسینیت کھڑی ہو گی،حق اور سچ کی بات کہنے والوں کو کبھی نقصان نہیں ... مزید
-
باجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، تحصیل ناوگئی کے علاقوں برہ کمانگرہ اور چہارمنگ میں ریموٹ کنڑول بموں کے زریعے سیکورٹی اہلکاروں ... مزید
-
غیرملکی سرمایہ کار و ں کو راغب کرنے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی جائے، اسحاق ڈار ،پاکستان تیل اور گیس کے بے شمار ذخائر سے مالا مال، جلد فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ کی مشیر پیٹرولیم کو ہدایت ... مزید
-
حکومت نے پیمرا سے لائسنس منسوخ اور سزا دینے کا اختیار واپس لینے کا اصولی فیصلہ،میڈیا شکایات کمیشن کو مستحکم بنایا جائے گا جوسپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم ہوگا اور اس میں حکومت اور پی ... مزید
-
جمہوریہ ایران مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، سید علی گیلانی،ایران کشمیریوں کے ان کے پیدائشی حقوق کے لئے جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، ایرانی سفیر
-
چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات عدالتی مسئلہ ہے،سیاسی نہیں، پرویز رشید، یلغار کی سیاست جمہوریت کی خدمت نہیں ہے‘ ایسی سیاست ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کے مترادف ہے، جلسے جلوس عوامی حکومت پر اثر ... مزید
-
قبائلی علاقوں میں آپریشن کی بجائے تعمیر و ترقی پر اخراجات کیے جائیں تو قبائلی علاقے پیس زون بن سکتے ہیں،سراج الحق ، قبائلی عوام نے پاکستان کے دفاع کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اسلام آباد کے بااختیار ... مزید
-
گرینڈ قبائلی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن روکنے، امن وامان قائم کرنے کیلئے حکومت کے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع کرادی، قبائلی جرگہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مشترکہ طورپر ... مزید
-
عوام اور میری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے،ڈاکٹر طاہر القادری،سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، انقلاب آئے گا یا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی ... مزید
-
حکومت توانانی بحران کے خاتمہ کے لیے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے، جام کمال خان، گیس بحران پر قابو پانے کے لیے ترکمانستان کے ساتھ جلد گیس کی درآمد کا معاہدہ کر رہے ہیں،حکومت کی شفاف سرمایہ ... مزید
-
دنیا میں امن لانا ہے تو ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہوگا،مقررین ،علمائے کرام‘ بشپس‘ پنڈت‘ پادری جو باتیں ٹاک شو زمیں کرتے ہیں یہی اپنی عبادتگاہوں میں بھی کریں تو دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے، غلط ... مزید
-
برطانوی حکام نے الطاف حسین کو پناہ دے کر غلطی کی تھی، جارج گیلووے، الطاف حسین کراچی کے گاڈ فادر، لندن میں بیٹھ کر اپنے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں، گرفتاری کی خبر خوشی کا باعث ... مزید
-
پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے ،امریکہ، پاکستان اور افغانستان اپنی سرحد کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے مل کر کام کریں، سرحدی علاقوں میں مقامی ... مزید
-
وزیر ریلوے سعد رفیق کا نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،متعلقہ سٹاف کی مزید تربیت پر زور
-
جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ، تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے
-
وفاقی حکومت نے مرس کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ہائی الرٹ کر دیا ، وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی گائیڈز لائن بھی جاری
-
انسانوں کی آبادی میں اضافہ روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام،جانوروں نے ”فیملی پلاننگ پالیسی “ اپنا لی،جاری مالی سال میں انسانوں کی شرح افزائش 19.5فیصد رہی جو جنوبی ایشیاء میں بلند ترین سطح ہے،اقتصادی ... مزید
-
فیس بک نے پاکستانی راک بینڈ اور طالبان مخالف گروپ کے اکاؤنٹس بند کردئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.