آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل میچزکے دوران باؤنڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی، کمیٹی نے کھلاڑیوں کے خراب رویے کی رپورٹ کرنے پرامپائرزکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں سختی برقراررکھنے، امپائرزکومشکوک بالنگ ایکشن پرنظررکھنے کی ہدایت

اتوار 8 جون 2014 07:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل میچزکے دوران باؤنڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین انیل کمبلے کی سربراہی میں بنگلورمیں منعقد ہوا جس میں کھیل سے متعلق کئی معاملات زیربحث آئے۔ کمیٹی نے میچزکے دوران باؤنڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کھلاڑیوں کے خراب رویے کی رپورٹ کرنے پرامپائرزکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں سختی برقراررکھنے کوکہا۔

کمیٹی نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ نان اسٹرائیکراینڈ کے رن آؤٹ میں بیٹسمین کووارننگ دینے کی ضرورت نہیں، نہ ہی امپائرکوکپتان سے پوچھنا چاہیے۔ امپائرزکومشکوک بالنگ ایکشن پرنظررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امپائرنگ کے فیصلوں میں بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اوراس میں بہتری پربھی اتفاق کیا گیا۔ کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کومنظوری کیلئے جون میں چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :