گرمی اور بجلی کی بندش، بھارت میں احتجاج پھوٹ پڑا، بپھرے عوام نے سٹیشن کو آگ لگا دی،عملہ یرغمال بنا لیا

اتوار 8 جون 2014 07:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء ) بھارت میں شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی ترسیل منقطع ہونے ہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک سب سٹیشن کو آگ لگا دی ہے اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کو اپنی بیس کروڑ آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں ہمیشہ سے کمی کا سامنا رہا ہے اور عام حالات میں بہت سے علاقوں کو چند گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

ریاست کے 63 فیصد گھروں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے۔کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47۔ڈگری تک پہنچ گیا ہے

بجلی کی طلب میں گیارہ ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوگیا ہے جب کے ریاست کی بجلی کی پیداواری صلاحیت صرف آٹھ ہزار میگا واٹ ہے۔ پیداوار اور مانگ میں فرق کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور ان علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کے بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ایک اہل کار نندرا ناتھ ملک نے بتایا کہ لکھنو میں بجلی کی بندش اور گرمی سے پریشان لوگوں نے ایک سب سٹیشن پر ہلہ بول دیا۔ مشتعل افراد نے سب سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اس کو نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے عملے کے ارکان کو بھی اٹھارہ گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا جنہیں پولیس نے ہفتے کی صبح بازیاب کرایا۔

متعلقہ عنوان :