کراچی،کورنگی کے نجی اسپتال میں بچوں کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ،بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی

اتوار 8 جون 2014 07:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) کورنگی کے نجی اسپتال میں بچوں کی اموات کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں پانچ بچوں کی ہلاکت کو اسپتال انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ قراردیا گیا۔ بچوں کی ہلاکت ڈاکٹرز کی ڈیوٹی عدم موجودگی کے باعث ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفرور ڈاکٹر اسپتال کے ٹیکنیشن کو ٹیلی فون پر ہدایت دیتا رہا۔ جبکہ تشویشناک حالت میں لائے گئے بچوں کا علاج ٹیکنیشن کے بس کی بات نہیں تھی۔ بچوں کی عمریں ایک سے چار ماہ کے درمیان تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال کا ایڈمنسٹریٹر تشویشناک حالت میں بچوں کو دوسرے اسپتالوں سے لاتا تھا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ایس پی کورنگی، ٹی ایچ او کورنگی اور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :