نرگس سیٹھی نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو موسم گرما کے دوران تمام عملہ کی ہفتہ اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عوامی شکایات کا ازالہ بھی کیا،وہ شکایات مرکز سے بالکل مطمئن نہیں ،لوگوں پر اعتراض نہیں کیا ،لوڈشیڈنگ پر انہیں اعتراض ہے،ٹائمنگ کا معلوم ہونا چاہئے،وفاقی سیکرٹری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 8 جون 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء)وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کیں کہ موسم گرما کے دوران ایکسےئن،ایس ڈی او اورآپریشن عملہ کی ہفتہ اتوار کی چھٹیاں منسوخ کیں اور عوامی شکایات کا ازالہ بھی کیا،وفاقی سیکرٹری نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مختلف سب ڈویژنوں اور شکایات مرکز کا بھی دورہ کیا،سمن آباد،اسلام پورہ میں سب ڈویژن کے دورے کے موقع پر پانی وبجلی کی سیکرٹری نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں،انہوں نے شکایات مراکز میں شہریوں سے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے،نرگس سیٹھی نے اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو ہر دفتر میں آویزاں کیا جائے،

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نرگس سیٹھی نے کہا کہ وہ شکایات مرکز سے بالکل مطمئن نہیں ہیں،لوڈشیڈنگ مینجمنٹ کے سسٹم سے بھی مطمئن ،سسٹم کو ٹھیک طریقے سے بنائیں تو بہتری آئے گی،لوگوں پر اعتراض نہیں کیا لوڈشیڈنگ پر انہیں اعتراض ہے،ٹائمنگ کا معلوم ہونا چاہئے،وفاقی سیکرٹری نے لیسکو کے مختلف گرڈ اسٹیشنوں کا بھی دورہ کیا بجلی کی فراہمی اور لائن لائسز کے حوالے سے آگاہی حاصل کی،لیسکو ہیڈ کوارٹر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قطعاً برداشت نہیں کریں گے،اوور بلنگ ثابت ہونے پر متعلقہ میٹر ریڈر کیخلاف کارروائی کی جائے اور بل کی وصولی اس کی تنخواہ سے کی جائے۔