بھارت،پندرہویں انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکرچیمپئن شپ کاموہالی میں آغاز،7 سے 13 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان، میزبان بھارت سمیت 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

اتوار 8 جون 2014 07:17

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) پندرہویں انڈر ٹوئنٹی ون ایشین اسنوکرچیمپئن شپ کا بھارت کے شہر موہالی میں آغاز،سات جون سے تیرہ جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان اور میزبان بھارت سمیت گیارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑی محمد ماجدعلی، حارث ندیم، حمزہ اکبر اور عامر طارق ایکشن میں نظرآئیں گے۔ قومی کیوئسٹ محمد ماجدعلی پچھلے برس ہونے والی چیمپئن شپ میں رنراپ رہے تھے۔ واضع رہے کہ یہ چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہونا تھی لیکن بھارت میں الیکشن کے باعث اسے موخر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :