عراق،مسلح افراد کا یونیورسٹی پر حملہ، جھڑپ میں 3ہلاک ، درجنوں طلبہ اور اساتذہ یرغمال

اتوار 8 جون 2014 07:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء ) عراق میں مسلح افراد نے مغربی شہر رمادی میں ایک یونیورسٹی پر قبضہ کر کے درجنوں اساتذہ اور طلبہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ جبکہ پولیس اور مسلحہ افراد کے درمیان جھرپ میں 3پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ، میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز داعش کے عسکریت پسندوں نے انبار یونیورسٹی کیمپس کے سکیورٹی گارڈز کو جاں بحق کیا اور اس کے بعد یونیورسٹی طلبہ اور اساتذہ کو یرغمال بنا لیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے درجنوں افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس کارروائی کے دوران تین پولیس گارڈز مارے گئے ہیں۔ ان پولیس گارڈز نے مسلح افراد کو یونیورسٹی کے گیٹ پر روکنے کی کوشش کی تھی۔احمد المحمدی نامی ایک طالبعلم جو یرغمال بننے والوں میں خود بھی شامل ہے نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی آنکھ فائرگ سے کھلی ، تو اس نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو سیاہ لباس پہنے مسلح افراد کیمپس میں دوڑتے ہوئے آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

المحمدی کے بقول '' کچھ ہی دیر بعد مسلح افراد ہمارے کمروں میں پہنچ گئے اور کہا کوئی بھی کمروں سے باہر نہ نکلے۔احمد المحمدی نے بتایا '' اسی دوران مسلح افراد بعض طلبہ کو یونیورسٹی کی دوسری عمارت کی طرف لے گئے۔ جبکہ ہم لوگ ابھی تک اپنے کمروں میں بند ہیں اور ہر طرف پریشانی پھیلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :