شیخ رشید نے میٹرو بس منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،منصوبہ بڑے پیمانے پر کرپشن پر مبنی ہے ، راولپنڈی کی مین شاہراہ کو کھاڑ دیا گیا ،تاجروں کے کاروبار تباہ ہوگیا ، عدالت نوٹس لے ، درخواست میں موقف

اتوار 8 جون 2014 07:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس کے منصوبے کے اعلان کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے منصوبے کو آڑھے ہاتھوں لے لیا اور ہفتہ کے روز شیخ رشید کے وکیل نے میٹرو بس منصوبے کیخلاف درخواست جمع کراتے ہوئے موقف ظاہر کیا کہ منصوبہ بڑے پیمانے پر کرپشن پر مبنی ہے اور دوسرا اس منصوبے سے راولپنڈی کی مین شاہراہ کو اکھاڑ دیا گیا ہے جس سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوگیا اور تمام منصوبہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیلحاظہعدالت منصوبہ میں کرپشن اور دیگر معاملات کا جائزہ لیکر نوٹس جاری کرے ۔