ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا

اتوار 8 جون 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر یونس خان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یونس خان نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پہلے سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا لیکن اعلان سے کچھ دیر پہلے فیصلہ بدل دیا گیا جس کے بعد یونس خان کو بی کیٹگری دے دی گئی۔ سابق کپتان کی جگہ جنید خان کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سال 2013 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی یونس خان کو بی کیٹگری دی گئی تھی لیکن یونس خان کیاحتجاج کرنے کے بعد انہیں اے کیٹگری میں شامل کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :