افغانستان‘ بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 افراد ہلاک‘ سینکڑوں زخمی اور بے گھر

اتوار 8 جون 2014 07:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جون۔2014ء) افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں گھر بہہ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ بغلان کے گورنر نور محمد گازر نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں سب سے زیادہ تباہی آئی ہے۔ ضلع گائمرگاہ میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں گھر سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی معاونت کیلئے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :