عراق ،آیت اللہ علی سیستانی کا نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ ، نئی حکومت قومی سطح پر قابل قبول ہو اور ماضی کی غلطیوں سے گریز کرے ،شیعہ رہنماء

ہفتہ 21 جون 2014 08:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی سیستانی نے وزیراعظم نوری المالکی پر بہ انداز دیگر تنقید کرتے ہوئے ایک موٴثر اور فعال نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی شہر کربلا میں ان کے نمائندے احمد الصافی نے جمعہ کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ''انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاسی بلاکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک فعال حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا عمل شروع کریں۔ایسی حکومت جس کو وسیع تر قومی حمایت حاصل ہو، وہ ماضی کی غلطیوں سے گریز کرے اور تمام عراقیوں کے بہتر مستقبل کے لیے نئے در وا کرے۔