ملک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے حکومت جو بھی پالیسی مرتب کرئے گی،میجر جنرل (ر) اکرم ساہی، سپورٹس پالیسی کے حوالے سے سب کو عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ، کھیلوں سے جب تک سیاست دور نہیں کی جائے گی تب تک کھیلیں ترقی نہیں کرئے گی، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جون 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے حکومت جو بھی پالیسی مرتب کرئے گی اس پر عملدرآمد کیا جائیگا ، قومی سپورٹس پالیسی کے حوالے سے سب کو عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ، کھیلوں سے جب تک سیاست دور نہیں کی جائے گی تب تک کھیلیں ترقی نہیں کرئے گی جبکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کسی دھمکی سے نہیں ڈرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ رسجا ، پی بی ایف میڈیا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اکرم ساہی نے کہاکہ ملک میں دو سال سے کھیلیں سیاست کی نظر ہو رہی ہے ، ہم سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے ، انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور حکومت کی جانب سے دی جانیوالی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ زیرک سیاست دان ہے اور قومی سپورٹس پالیسی کے حوالے سے ان کا موقف سب کے سامنے ہیں جنہوں نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کسی دھمکی سے نہیں ڈرے گی ۔ اکرم ساہی نے رسجا کے زیر اہتمام صحافیوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ میڈیا کی موجودہ دور میں اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جبکہ صحافیوں کے درمیان صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے وہ اپنا ہر ممکن تعاون کرئے گے۔

متعلقہ عنوان :