پیرمحل ،زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گری ،20کے قریب افراد جاں بحق، زیادہ تعداد بچوں کی ہے ،ریسکیو آپریشن جاری

ہفتہ 21 جون 2014 08:17

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گرئی 20کے قریب افراد جان بحق جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ،ریسکیو آپریشن جاری ۔تفصیل کے مطابق گاؤں 412چیمہ والی کے 45کے قریب افراددربار بری سلطان سے سلام کر کے اپنے گاؤں کو آ رہے تھے کہ محمد نصیر ٹریکٹر ڈرائیور نے دوسری ٹرالی سے ریس لگا دی آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر گاؤں 695/37گ ب تریموں ہیڈ سے نکلنے والی کئی فٹ گہری جڑواں نہر میں جا گری ۔

(جاری ہے)

ٹرالی میں سوار متعدد افراد نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانوں کو بچا لیا

مگر سوار 14کے قریب کمسن بچے اور خواتین ٹرالی سے نہ کود سکیں اور پانی میں ڈوب گئیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ضلع جھنگ کی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فورس نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے متعدد نعشوں کو نکال لیا تھا ۔جن کے فوری طور ی پر نام معلوم نہ ہو سکے تھے ۔جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد نصیر چھلانگ کر بچ جانے میں کامیاب ہو گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی ۔جان بحق ہونے والے کئی افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا ۔تادم تحریر ریسکیو آپریشن جاری تھا جبکہ ہیڈ تریموں سے فوری طور پر نہر کا پانی بند نہیں ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :