شمالی وزیر ستان ایجنسی سے پیدل آنیوالے متاثرین کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے بھی اپنا حصہ ادا کرنا شروع کر دیا

ہفتہ 21 جون 2014 08:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)شمالی وزیر ستان ایجنسی سے پیدل آنے والے متاثرین کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے بھی اپنا حصہ ادا کرنا شروع کر دیا کئی خاندانوں کو اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کر بنوں پہنچا یاگذشتہ تین دنوں سے شمالی وزیر ستان ایجنسی سے آنے والے ہزاروں متاثرین ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے پیدل بنوں کی سمت آرہے تھے جنہیں پاک فوج کے جوانو ں نے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جبکہ بعض افراد کو اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کر بنوں پہنچایا سیدگئی کے مقام پر بھی پاک فوج کی جانب سے متاثرین شمالی وزیر ستان ایجنسی میں خوراک اور جوس وغیر تقسیم کئے گئے

متعلقہ عنوان :