سپریم کورٹ نے مالاکنڈ حراستی مرکز سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کیلئے خصوصی لارجر بنچ تشکیل دے دیا

ہفتہ 21 جون 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) سپریم کورٹ نے مالاکنڈ حراستی مرکز سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کیلئے خصوصی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ پانچ رکنی لارجر بنچ 24 جون کو جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں محبت شاہ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید خان ھکوسہ شامل ہیں۔ فاضل بنچ دن ایک بجے لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ اٹارنی جنرل کی استدعاء پر قائم کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعاء کی تھی کہ لاپتہ افراد کے مقدمات کیلئے الگ سے لارجر بنچ قائم کریں۔