پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا ، دونو ں ممالک کے درمیان سیریز کے دوران ایک ٹی 20، تین ایک روزہ ،، ایک چار روزہ پریکٹس میچ اور2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائینگے ،سیریز کا آغاز 3اکتوبر سے ٹی 20میچ سے دوبئی میں ہوگا

ہفتہ 21 جون 2014 08:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ سیریز کا آغاز 3 اکتوبر سے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا۔ نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سیریز کے دوران ایک ٹی ٹونٹی ،3 ایک روزہ میچ، ایک چار روزہ پریکٹس میچ اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورے کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 3 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسطرح تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ5 اکتوبر کی بجائے 7 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،

دوسرا میچ8 اکتوبر کی بجائے 10 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 10 اکتوبر کی بجائے 12اکتوبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔چار روزہ ٹور میچ کا آغاز13 اکتوبر کی بجائے 15 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ گراوٴنڈ میں ہوگا۔ اسطرح آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ20 اکتوبر کی بجائے22 اکتوبر سے26اکتوبر تک دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اکتوبر کی بجائے30 اکتوبر سے3نومبر تک کھیلا جائے گا شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :