راناثناء اللہ مستعفی ،ڈیرہ ثناء اللہ ویران ہوگیا

ہفتہ 21 جون 2014 08:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے بعدصوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی ڈیرہ ثناء اللہ ویران ہوگیا،راناثناء اللہ وزیرمملکت عابدشیرعلی کے علاقے سے ایم پی اے منتخب ہوکرصوبائی اسمبلی میں آئے تھے دونوں کے درمیان حالیہ اختلافات بھی پائے جاتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعابدشیرعلی کے حامیوں کی جانب سے راناثناء اللہ کے مستعفی ہونے پرجشن بھی منایاگیا۔ادھرڈیرہ راناثناء اللہ پرسناٹاچھاگیاہے اوروہاں ایک وقت میں ثناء اللہ کے حامیوں کاہجوم لگارہتاتھالیکن اب وہاں ویرانگی نے ڈیرے ڈال دیئے ۔

متعلقہ عنوان :