عراق ،مسلح مزاحمتی گروپ آئی ایس آئی ایس نے اپنی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں، باغی گروہ کا 6 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد آپریشنز کا دعویٰ

ہفتہ 21 جون 2014 08:18

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)عراق کے مسلح مزاحمتی گروپ آئی ایس آئی ایس نے اپنی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں، باغی گروہ نے 6 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد آپریشنز کا دعویٰ کیا ہے۔عراقی باغی گروپ آئی ایس آئی ایس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، 400 صفحات پر مشتمل دستاویز کو النباء کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی ایس نے عراق میں رواں سال 10 ہزار آپریشن کئے، جس میں بم دھماکے، خودکش حملوں سمیت جیل توڑنے سمیت دیگر واقعات شامل ہیں، دستاویزات میں تنظیم کی عسکری طاقت کا بھی ذکر ہے۔دوسری جانب امریکی ماہرین نے رپورٹ کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے، برطانوی اخبار کے مطابق رپورٹ کا مقصد ڈونرز کو متاثر کرکے مزید فنڈز اینٹھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :