برطانیہ ،بے نظیربھٹوکے سرے محل کی فروخت سے 10ملین پاوٴنڈمتوقع،نیلامی اگلے ماہ ہوگی ،محل بے نظیربھٹونے آصف علی زرداری کے ساتھ مشتترکہ طورپرخریداتھا

ہفتہ 21 جون 2014 08:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیربھڑٹوکے سرے محل کی فروخت سے 10ملین پاوٴنڈکی رقم متوقع ہے ،سرے محل کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی ،غیرملکی اخبارکے مطابق سرے محل میں راک ووڈاسٹیٹ بے نظیربھٹونے اپنے خاوندآصف علی زرداری کے ساتھ مل کر1995ء میں خریدی تھی ،محل میں ایک مالئربیڈروم ہے جس میں چھت پرگنبدبھی بنائے گئے ہیں اورمحل کی بیسمنٹ میں ایک میہ خانہ بھی تعمیرکیاگیاہے ،راک ووک اسٹیٹ گوڈالمنگ کے قریب سرے میں 350ایکڑپرتعمیرکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جس میں ایک شاندارعمارت تعمیرکی گئی جوتیس کمروں پرمشتمل ہے ،اس میں گیارہ بیڈروم میں پانچ باتھ روم ،ایک ھال ،ایک بڑاڈرائنگ روم اور115فٹ ٹیرس جس سے زمین پرایک جھیل نظرآتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :