اٹلی ،جنسی تعلقات پر ہونے والی سزا کے خلاف بیرلْسکو نی کی اپیل کی سماعت شروع

ہفتہ 21 جون 2014 08:18

میلان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء ) اٹلی میں سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو بیرلسکونی کی اْس اپیل کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو اْنہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایک کم سن لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات کے لیے ہونے والی سزا کے خلاف کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس عدالتی سماعت کے ساتھ ہی ایک ایسی نئی قانونی جنگ شروع ہو گئی ہے، جو اطالوی سیاست میں اس سابق وزیر اعظم کے کسی بھی طرح کے فعال کردار کو بے حد محدود بنا سکتی ہے۔بیرلْسکونی کو گزشتہ سال سابقہ نائٹ کلب ڈانسر کریمہ المحروق کے ساتھ پیسے دے کر جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :