باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 3 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق،سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی

بدھ 20 اگست 2014 09:09

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)تنگی کے علاقے سلار زئی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 خواتین اساتذہ اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل تنگی کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین اساتذہ، 2 بچے اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اسکول وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔