پی سی بی نے محمد عرفان کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا

بدھ 20 اگست 2014 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) دنیائے کرکٹ کے طویل القامت فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کو سری لنکا کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔وہ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے کل بدھ کوسری لنکا روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باوٴلر محمد عرفان پچھلے برس متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے،انجری سے نجات کے بعد محمد عرفان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز اور ٹرینرز کی زیر نگرانی فٹنس پر بھرپور کام کیا اور پھر باوٴلنگ بھی شروع کردی اب وہ فٹ اور ردہم میں ہیں۔

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد ٹیم مینجمینٹ کی درخواست پر قومی سلیکشن کمیٹی نے محمد عرفان کو تین وے ڈے میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ تئیس اگست سے شروع ہونیوالی سیریز میں ایک بار پھر ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :