جہاں بھی پولیس روکے ان سے جھگڑاکئے بغیراپنی گاڑی ٹیڑھی کھڑی کرکے راستہ بلاک اور وہیں دھرنادیدیں،طاہرالقادری کی اپنے کارکنوں کو ہدایت

بدھ 20 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ملک بھرمیں اپنے کارکنوں کوہدایت دی ہے کہ انہیں جہاں بھی پولیس روکے وہ ان سے جھگڑاکئے بغیراپنی گاڑیٹیڑھی کھڑی کرکے راستہ بلاک کردیں اورپھروہیں دھرنادیدیں ،ان کاکہناتھاکہ جہاں پولیس راستہ دے کارکن آگے بڑھناشروع کردیں اوراگرراستہ نہ ملے تووہیں دھرنادیں اورکسی سے جھگڑاکرنے کی ضرورت نہیں اوراس طرح کارکن ملک بھرکوبلاک کردیں ،اس موقع پرڈاکٹرطاہرالقادری نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ ملک بھرمیں بڑی شاہراہیں اورموٹروے بلاک کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کچھ اپنے گلوبٹوں کوبھیج دیاہے جودہشتگردی کرسکتے ہیں ،اس لئے کارکنوں کوان سے ہوشیاررہناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :