امریکہ نے غزہ سے تعلق رکھنے والا مزاحمتی گروپ دہشت گرد قرار دیدیا

بدھ 20 اگست 2014 09:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)امریکا نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی مزاحمتی گروپ کا نام عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''مقبوضہ بیت المقدس میں مجاہدین شوریٰ کونسل''نامی اسلامی جنگجو گروپ نے اسرائیل کی جانب لاتعداد راکٹ حملوں اور اسرائیل کی تعمیراتی جگہ پر بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی''۔

یہ کہا جاتا ہے کہ یہ گروپ متعدد ذیلی گروپوں پرمشتمل ہے اور اس نے شام اور عراق میں برسرپیکار جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی حمایت کا اظہارکیا تھا۔امریکا کی جانب سے اس فلسطینی گروپ پر عاید کردہ پابندیوں کے تحت امریکی شہری اور فرمیں اس کے ساتھ رقوم کا کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے اور اس کے امریکا میں اگر کوئی اثاثے ہیں تو ان کو منجمد کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :