ہیومن رائٹس واچ کی ایران پر تنقید

بدھ 20 اگست 2014 09:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایران میں شہریوں کی گرفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ان افراد کو صرف اس لیے حراست میں لیا گیا کہ انہوں نے اپنے بنیادی حقوق کو استعمال کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام نے تہران کے قریب آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کے حق کو استعمال کرنے پر63 افراد کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب ایک ایرانی عدالت نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں35 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :