تحریک انصاف اکیلی اپوزیشن میں نہیں دیگر جماعتیں بھی ہیں،راجہ ظفرالحق، جب بھی کسی نے عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے انکار کردیا،کچھ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے سسٹم کو تلپٹ کرنا چاہتے ہیں، سینٹ میں خطاب

بدھ 20 اگست 2014 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اکیلی اپوزیشن میں نہیں دیگر جماعتیں بھی ہیں، جب بھی کسی نے عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے انکار کردیا ،کچھ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے سسٹم کو تلپٹ کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کو سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ بڑی تیزی سے حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن حکومت کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرے ، یہ الگ ہے کہ حکومت نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چار حلقوں نے جیتے ہوئے ممبران نے حلقے کھولنے کی حمایت کی مگر بات دس اور پھر دس حلقوں سے آگے نکل گئی جب بھی کسی نے عمران خان سے بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک انصاف اکیلی جماعت نہیں ہے دیگر جماعتیں بھی ہیں انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے نمائندے موجود ہیں یہ لوگ سسٹم کو تلپٹ کرنا چاہتے ہیں جس کسی پر فرد جرم عائد ہوئی تو وہ نظام ختم کرکے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں سول نافرمانی ہمیشہ ملک کے خلاف ہوتی ہے لگتا ہے کہ کسی کے سکرپٹ پر چل رہے ہیں ہم اس کا احسان بھی نہیں بھولیں گے اور ایسے ہی جواب دینگے ۔