مشرقی یوکرائن میں قافلے پر حملہ، درجنوں افراد ہلاک

بدھ 20 اگست 2014 09:16

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)مشرقی یوکرائن میں نقل مکانی کرنے والوں کے ایک قافلے پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کیف حکومت کے مطابق روس نواز باغیوں نیاس قافلے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

یوکرائن کی فوج نے ہلاک ہونے والوں میں سے 15 کی لاشیں تلاش کر لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تمام عام شہری ہیں۔ باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری یوکرائن کی فوج پر عائد کی ہے۔ دوسری جانب صدر پیٹرو پورشینکو کی دعوت پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل ہفتے کے روز یوکرائن کا دورہ کر رہی ہیں۔ اتوار کے روز یوکرائن میں جشن آزادی منایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :