آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے طویل المدتی منصوبہ تیار کر لیا ہے، اوباما

بدھ 20 اگست 2014 09:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا نیآئی ایس کو شکست دینے کے لیے ایک طویل المدتی امنصوبہ تیار کر لیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں عراق کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

اوباما کے بقول یہ قومی سلامتی کے مفاد میں ہے کہ حکومت امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اوباما نے مزید کہا ” آئی ایس سنیوں کی نمائندگی کا دعوی کرتی ہے لیکن وہ سنیوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ بنانیکے بعد شامی صدر بشارالاسد نے بھی شام میں آئی ایس کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :