پشاور،طیارہ فائرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے دوران قریبی رشتہ داروں سمیت ماراگیا

بدھ 20 اگست 2014 09:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پشاور طیارہ فائرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر شاہد خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے دوران قریبی رشتہ داروں سمیت ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند کماندڑ شاہد کے ساتھ اس کا بھائی اوردیگر دو قریبی رشتہ دار بھی ماریگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد اور اس کے رشتہ دارو ں کو اکاخیل میں دفن کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ کمانڈر شاہد 24 جون کو پشاورمیں ہونے والے طیارہ فائرنگ کیس کا مرکزی ملزم تھا۔ وہ خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ شاہد کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز بھی صوبائی حکومت کو دی گئی تھی۔ جبکہ اس کے دو ساتھی کمانڈرز پولیس کی حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :