نیپال و بھارت میں سیلاب، 180 سے زائد ہلاکتوں کی تعداد 184 ہوگئی

بدھ 20 اگست 2014 09:18

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء )کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع ریاست نیپال کے مغربی حصے اور شمالی بھارت میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے 184 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ان میں سے 100 افراد نیپال اور 84 بھارت میں ہلاک ہوئے۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں کئی دیہات اور نشیبی علاقے آ چکے ہیں۔ نیپال کے دس متاثرہ اضلاع میں سینکڑوں لوگ ابھی پناہ اور امداد کے متلاشی ہیں۔ خراب موسم، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی پانی کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :