آزادی اورانقلاب مارچ چارروزتک الگ رہنے کے بعد باالآخر پارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف روانگی کے دوران ایک ہوگئے

بدھ 20 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)آزادی مارچ اورانقلاب مارچ چارروزتک الگ رہنے کے بعد باالآخرمنگل کوپارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف روانگی کے د و ران ایک ہوگئے ،اب تک دونوں مارچوں کے مقامات اورسٹیج الگ الگ تھے جن میں سے تحریک انصاف کے سٹیج پرعمران خان اوردیگررہنماخطاب کرتے رہے جبکہ عوامی تحریک کے سٹیج سے ڈاکٹرطاہرالقادری ہی باربار خطاب کرتے اورکارکنوں کوہدایات دیتے رہے اس دوران کئی مواقع پردیکھاگیاکہ دونوں مارچوں کی قیادت ایک دوسرے کی طرف سے اعلانات کاانتظاربھی کرتی رہی اورمنگل کوبھی جب عمران خان نے پارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف مارچ کااعلان کیاتواس کے ساتھ ہی ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھی اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :