آزادی مارچ اورانقلاب مارچ کے باعث جڑواں شہروں میں لوڈشیڈنگ ختم ،شہری مارچ کرنے والوں کودعائیں دیتے رہے

بدھ 20 اگست 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)آزادی مارچ اورانقلاب مارچ کے باعث جڑواں شہروں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ،شہری مارچ کرنے والوں کودعائیں دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آبادمیں 5روزسے بجلی کی لوڈشیڈنگ شیڈول میں ہونے کے باوجودختم کردی گئی ،جڑواں شہروں کے مکین لانگ مارچ کرنے والوں کودعائیں دیتے رہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق جب سے آزادی مارچ اورانقلاب مارچ نے اسلام آبادمیں ڈیرے ڈالے ہیں تب سے جڑواں شہروں میں حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ،5روزسے بجلی لوڈشیڈنگ پلان ہونے کے باوجودبند نہیں کی گئی ،عوامی حلقوں میں یہ تاثرپایاجاتاہے کہ حکومت اس وقت لانگ مارچ کرنے والوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کاشکارہے اورکئی اہم ذمہ داریاں اداکرنابھول گئی ہے ۔