ایشین گیمز: اسکواش،پاکستان کویت سے ہار گیا، سیمی فائنل دوڑ سے باہر،بیڈمنٹن،ٹینس،سائیکلنگ میں بھی قومی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،بیڈمنٹن کے مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں عمر ذیشان اور ماہور کی جوڑی کو چائنیز تائپے جبکہ عرفان بھٹی اور پلوشہ کے پیئر کو انڈونیشین جوڑی نے ہرا دیا۔سوئمنگ میں محمد سعد نے سو میٹر بٹر فلائی میں اپنی ہیٹ تو جیت لی لیکن اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے،انوشا دینا بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔سائیکلنگ میں محمد شکیل کی شرکت بھی رسمی ثابت ہوئی

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:12

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)ایشین گیمز میں کرکٹ کے میدا ن سے اچھی خبر ہے تو ایک بری خبری خبر اسکواش کورٹ سے آئی ہے۔پاکستان ٹیم کویت کے ہاتھو ں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔بیڈمنٹن،ٹینس،سائیکلنگ میں بھی قومی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انچیون میں جاری گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں دفاعی چیمپین پاکستان کو کویت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف بھی میچ ہار چکی ہے،جس کے باعث اس کی سیمی فائنل تک رسائی کا امکان ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن کے مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں عمر ذیشان اور ماہور کی جوڑی کو چائنیز تائپے جبکہ عرفان بھٹی اور پلوشہ کے پیئر کو انڈونیشین جوڑی نے ہرا دیا۔سوئمنگ میں محمد سعد نے سو میٹر بٹر فلائی میں اپنی ہیٹ تو جیت لی لیکن اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔انوشا دینا بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔سائیکلنگ میں محمد شکیل کی شرکت بھی رسمی ثابت ہوئی۔ٹینس سنگلز کے دوسرے راونڈ میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد جبکہ ویمنز سنگلز میں سارہ کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ا?ج ہی دوپہر ایک بجے پاکستان ہاکی ٹیم اپنے گروپ کا اہم میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :