ایشین گیمز مینز ہاکی :پاکستان نے اپنی فتوحات کی ہیٹرک کرلی ، روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ،پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور محمد وقاص جبکہ بھارت کی طرف سے واحد گول چندانا نے کیا ، جیت کے بعد پاکستان نے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی ، اگلا پول میچ اومان سے کھیلے گی

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:12

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء) جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز مقابلوں کے دوران پاکستان نے ہاکی میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا آغاز اگرچہ سست روی سے ہوا اور کھیل کے ابتدائی دو کوارٹرز میں پاکستان اور انڈیا میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تاہم میچ کے تیسرے کوارٹرمیں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اوراڑتیس ویں منٹ میں عمربھٹہ نے گول کرکے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلادی۔میچ کے چوتھے اوراختتامی کوارٹرمیں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور انڈیا نے 53ویں منٹ میں اپنا پہلا گول کرکے اسکور برابر کردیا۔پاکستانی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اورمحمدوقاص نے اگلے ہی منٹ میں دوسراگول کرکے ٹیم کو فتح کن برتری دلادی۔اس فتح کیساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم فائنل فورمیں جگہ بنانیوالی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔پاکستان اپنا آخری گروپ میچ ہفتے کواومان کیخلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :