لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 500 سے زائد گرفتار اور نظر بند کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 500 سے زائد گرفتار اور نظر بند کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کارکنوں کو مارچوں اور دھرنوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نظر بند کارکنوں سے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے مانگے گئے تھے، نہ دینے کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ گرفتار افراد میں عوامی تحریک کے 36 کارکن بھی شامل ہیں جن پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے طلب کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔