ملک میں ایک بارپھر2عیدوں کی روایت برقرار، ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کاچاندنظر نہیں آیا،یکم ذی الحج ہفتہ 27ستمبر، عیدالاضحیٰ پیر6اکتوبرکوہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان،مسجدقاسم خان کے پوپلزئی نے 5اکتوبرکوعیدکااعلان ایک روزپہلے ہی کردیاتھا،پاکستان میں موجودافغان مہاجرین بھی اتوارکوعیدمنائیں گے

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)ملک میں ایک بارپھر2عیدیں ہوگیں ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاکہناہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کاچاندنظرآنے کی کوئی ٹھوس شہادت موصول نہیں ہوئی ہے ،لہذایکم ذی الحج ہفتہ 27ستمبرجبکہ عیدالاضحیٰ پیر6اکتوبرکوہوگی جبکہ مسجدقاسم خان کے پوپلزئی نے 5اکتوبرکوعیدکااعلان ایک روزپہلے ہی کردیاتھا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کوچیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ موسمیات ،محکمہ فلکیات کے ماہرین اورعلماء نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،اسلام آباد،پشاوراورکوئٹہ میں ہوئے ۔اجلاس کے بعدچیئرمین مفتی منیب الرحمن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاندنظرآنے کی کوئی ٹھوس شہادت موصول نہیں ہوئی ،لہذایکم ذی الحج 1435ھ ہفتہ 27ستمبرکوہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 6اکتوبرپیرکومنائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ مسجدقاسم کے شہاب الدین پوپلزئی کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے ایک روزقبل ہی اعلان کردیاتھاکہ پشاورمیں 5اکتوبراتوارکوعیدمنائی جائے گی ادھرپاکستان میں موجودافغان مہاجرین بھی اتوارکوعیدمنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :