عمران خان نے زمان پارک کی رہائشگاہ کا بجلی بل جمع کروا دیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنے تمام گھروں کے بجلی کے بل جلائے جانے کے باوجود انکشاف ہوا ہے کہ ان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ کا بل ادا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ جس کا پتہ 22زمان پارک ہے اور اس کا بل 39648روپے تھا جو بمع جرمانہ 29اگست کو ا دا کر دیا گیا تھا، یہ کنکشن عمران خان کی والدہ کے نام ہے۔

(جاری ہے)

اس بل کو جمع کروانے کے لئے سرکاری بینک کی ایک ایسی برانچ کا انتخاب کیا گیا تھا جو 5سال پہلے ہی مدغم کر دی گئی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بل کوئی آ ن لائن سروس استعمال کر کے جمع کروایا گیا ہے۔ دوسری جانب لیسکو حکام نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں بل جمع نہ ہوتاتو کنکشن کاٹا جا چکا ہوتا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 18اگست کو سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ ٹیکس نہ دینے اور تمام بلز جمع نہ کروانے کا کہا تھا، بعد میں انہوں نے دھرنے میں بجلی کے تمام بلز نظر آتش بھی کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :