پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے مبینہ قاتل گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو کلفٹن پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جن کا باقاعدہ چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارکنوں سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد کو گزشتہ برس مئی میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فور میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔