ہرکوئی غریب کاچیمپئن بناہے ،غربت بے روزگاری دھرنوں سے نہیں سرمایہ کاری سے ختم ہوگی ،دھرنوں کی سیاست سے سرمایہ کاانخلا ہوگا،احسن اقبال

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کی ترقی ،غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ دھرنوں سے نہیں سیاسی استحکام اورسرمایہ کاری سے ہوگا،کنٹینرپرلیکچردینے سے ملک میں ترقی نہیں ہوگی ،دھرنوں سے سرمایہ کاانخلاء شروع ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سابقہ 5سال میں معیشت کی سست روی رہی ،ہماری آبادی بڑھ رہی ہے ،بے روزگاری ہوگئی اورتوانائی کابحران پیداہوا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ہرکوئی غریبوں کاچیمپئن بناہواہے ،کنٹینرزسے تقریریں ہوتی ہیں کہ ملک سے غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ کریں گے لیکن بے روزگاری دھرنوں سے نہیں ملک میں سرمایہ کاری سے ہوگی ،دھرنوں کی سیاست سے سرمایہ کاانخلاء شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام اورپالیسیوں کاتسلسل معیشت کوبہترکرتاہے ،کنٹینرپرلیکچردینے سے معیشت بہترنہیں ہوتی ،لیکچرہرجمعہ کومولوی اپنے خطبہ اورکلاس روم میں ٹیچربھی دیتاہے ملک لیکچردینے سے ترقی نہیں کرسکتا،ملکوں کی ترقی سیاسی استحکام اداروں کی مضبوطی اورپالیسیوں کے تسلسل سے ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفے قبول ہوئے توضمنی انتخابات ہوں گے ،حکومت نہیں جائے گی ،اگریہ روایت پڑی توپھرہرچھ ماہ بعدآنے والی ہرحکومت کے خلاف کوئی نہ کوئی دھرنادیگا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت کامطالبہ مضحکہ خیزہے ،بنگلہ دیش میں اس کاتجربہ ناکام ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :